ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، شان اور عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 4 وکٹوں پر 328 رنز

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، شان اور عبداللّٰہ کی سنچریاں، پاکستان کے 4 وکٹوں پر 328 رنز

07 اکتوبر ، 2024

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں پر 328 رنز بنالیے ہیں، کپتان شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے سنچریاں بنائیں۔ 

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کو 4 رنز بنانے والے صائم ایوب کی صورت میں 8 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ 

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگز سنبھالی اور دونوں کے درمیان 253 رنز کی شرکت قائم ہوئی۔ شان مسعود 151 اور  عبداللّٰہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 261 رنز پر عبداللّٰہ شفیق کی صورت میں گری جبکہ مزید دو رنز بعد 151 رنز بنانے والے شان مسعود بھی پویلین لوٹ گئے۔ 

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 

35 رنز پر ناٹ آؤٹ سعود شکیل اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ 

انگلینڈ کی جانب گس ایٹکنسن 2 اور کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ان کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔

جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید

اس پر پڑھیں کھیلوں کی خبریں Header Banner