لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2024ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیر کے روز سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر (ون ونڈو سیل) کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آئی یومیہ درخواستو اور شفٹڈ ، نان شفٹڈ درخواستوں کی پراسیسنگ کا جائزہ لیا۔ڈی جی نے پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر تعینات عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں کو معینہ مدت میں پراسس کیا جائے۔ شہریوں کے قیمتی وقت کا خیال کیا جائے، بلاوجہ چکر نہ لگوائے جائیں۔ ڈی جی نے آن لائن بلڈنگ پلان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر رافعہ نذیر، چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی، چیف ٹاون پلانر ون اسدالزمان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔متعلقہ عنوان :