آسٹریلوی ہائی کمشنر کادارالعلوم جامعہ نعیمیہ کادورہ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 7 اکتوبر 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2024ء) آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پیر کے روز یہاں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کادورہ کیا اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے مذہبی ہم آہنگی اورباہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔ مہمان سفیرنے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید اور مفتی محمد حسین نعیمی کے مزارات پر حاضری دی اور محدث اعظم کچھوچھوی لائبریری ہال، شعبہ حفظ القرآن، شعبہ کمپیوٹر و سانئس اور مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر کو جامعہ نعیمیہ کے تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ادارے کی تعلیمی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ نعیمیہ کی اعتدال پسندانہ فکر زندہ معاشروں کیلئے بہترین مثال ہے۔

امن کے راستے پر ہی چل کر ہی انسانی ترقی کا یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے آسٹریلوی سفارت کار کی ادارے میں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاک آسٹریلیا سفارتی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان باہمی سفارتی تعلقات وتعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ آسٹریلیا میں مقیم مسلم کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے آسٹریلوی حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے جس میں خاص طور پر مسلمانوں کی تعلیمی اداروں کی اعانت شامل ہے۔ دونوں ممالک کوایک دوسرے کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں ادارے کی طرف سے مہمان سفارتکار کو نصابی کتابچہ اور سونیئر بطورتحفہ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner