کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10ارب 70کروڑ ڈالر کے ساتھ ڈھائی سال کی بلند سطح پر پہنچنے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 277روپے 47 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کا دباو بڑھنے سے ڈالر نے پیشقدمی شروع کی جس ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 277 روپے 68 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔محدود اتارچڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13 پیسے کے اضافے سے 277روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03 پیسے کے اضافے سے 279روپے 69پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔