پاکستان میں اربوں ڈالر زکی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا امکان

 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)پاکستان میں 27 ارب ڈالر زکی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔اس حوالے سے پاکستان میں آئندہ چند برسوں میں ایشیائی اور یورپی ممالک کی جانب سے 27  ارب ڈالر زسے زائدکی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

"جنگ " کے مطابق ایشیائی اور یورپی ممالک کی جانب سے اس سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد اہم شعبوں کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سعودی عرب 5  ارب ڈالرز، متحدہ عرب امارات اور کویت 10, 10  ارب ڈالرز اور آذربائیجان 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں پاکستان اور سعودی عرب نے مجموعی طور پر 21 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جن میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے تقریباً 10 ارب ڈالرز، گوادر پورٹ پر پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لیے 1 ارب ڈالرز اور 5 ارب ڈالرز کی تجارتی سرمایہ کاری شامل ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner