اجے دیوگن کی ایکشن فلم ’’سنگھم اگین‘‘ میں سلمان خان کی زبردست انٹری ... فلم میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف شامل ہیں، ... مزید

فلم میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف شامل ہیں، اور یہ فلم یکم نومبرکو ریلیز ہوگی

پیر 7 اکتوبر 2024 12:51

اجے دیوگن کی ایکشن فلم ’’سنگھم اگین‘‘ میں سلمان خان کی زبردست انٹری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2024ء) بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ کے بارے میں ایک اور دلچسپ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے مشہور کردار ’چلبٴْل پانڈے‘ کی صورت میں ایک اہم موقع پر نظر آئیں گے تاہم وہ 7 اکتوبر کو ریلیز ہونے والے ٹریلر میں شامل نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، سلمان خان نے اس کردار کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں کی ہے اور وہ چند دنوں میں اپنے کیمیو سین کی شوٹنگ کریں گے۔

روہت شیٹی کی کاپ یونیورس اور سلمان خان کی موجودگی سے اس دیوالی سینما گھروں میں مزید دھوم دھام متوقع ہے۔’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف شامل ہیں، اور یہ فلم یکم نومبر کو ریلیز ہوگی۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner