خواجہ سلمان رفیق کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ''نیشنل ریزیلینس ڈے ''پر متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

منگل 8 اکتوبر 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2024ء) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ آج سے 19سال پہلے 2005میں ہولناک زلزلہ آیااور دنیا بھر سے ٹیمیں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے آئیں۔اس وقت پنجاب ایمرجنسی سروس صرف ایک ایمبولینس سروس تھی۔ ڈزاسٹر سے ذمہ دار قومیں سیکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرین زلزلہ میں جو بے بسی اس وقت دیکھی، اس وقت ہی عہد کیا کہ ہم اپنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بنائیں گے۔ اللہ کا شکر اب پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جنوبی ایشیا کی پہلی اقوام متحدہ سے انسراگ سرٹیفائیڈ ٹیم ہے۔ اسی سرٹیفائیڈ ٹیم نے حالیہ ترکیہ زلزلہ میں اپنے ترک بھائیوں کی مدد کی۔ آئیے ہم عہد کریں ہم سب مل کے صحت مند، محفوظ اور سرسبز پاکستان بنائیں گے۔ ہم نے ریسکیو سروس کے ساتھ خصوصی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بنائی ہیں۔ والنٹیئر کمیونٹی ٹیم محفوظ معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کسی بھی ڈزاسٹر میں فرسٹ ریسپانڈر تربیت یافتہ والنٹیئر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner