داؤد لارنس پور نے ریون انرجی میں 100 ... فیصد حصص جونیپر انٹرنیشنل کو منتقل کر دیئے

فیصد حصص جونیپر انٹرنیشنل کو منتقل کر دیئے

منگل 8 اکتوبر 2024 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2024ء) داؤد لارنس پور لمیٹڈ (ڈی ایل ایل) نے ریون انرجی لمیٹڈ (آر ای ایل) میں اپنی پوری حصص جونیپر انٹرنیشنل ایف زیڈ ایل ایل سی کو منتقل کردی ہے۔ڈی ایل ایل کے مطابق کمپنی نے 7 اکتوبر 2024 کو ریون انرجی لمیٹڈ (آر ای ایل) میں اپنی پوری شیئر ہولڈنگ (یعنی 102،600،000 حصص جو آر ای ایل کے جاری کردہ اور ادا شدہ سرمائے کا 100 فیصد بنتا ہی) جونیپر انٹرنیشنل ایف زیڈ ایل ایل سی کو منتقل کردی ہے۔

(جاری ہے)

حصص کی منتقلی 22 مارچ 2023 کو حصص کی خریداری کے معاہدے کے تحت طے شدہ شرائط و ضوابط کے تحت کی گئی۔ریون انرجی ایک توانائی کمپنی ہے ، جو صنعتوں کو شمسی توانائی کے حل ، توانائی اسٹوریج ، برقی گاڑیوں کی چارجنگ ، اور توانائی کے اثاثوں کی ڈیجیٹلائزیشن فراہم کرتی ہے۔گزشتہ ماہ ڈی ایل ایل نے مطلع کیا تھا کہ 49.5 میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹ کے ساتھ ایک انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) ٹیناگا جینرسی لمیٹڈ کی آرٹسٹک ملینرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو مجوزہ فروخت مقررہ مدت کے اندر شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھے گی۔#

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner