کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2024ء) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے سعودی ٹریول اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ شاندار سعودی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔بھارت کے شہر ممبئی میںمنعقدہ اس 9روزہ تقریب میںسعودی عرب کی مختلف ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا ،تا کہ بھارت کوسعودی عرب کی ثقافت سے روشناس کرایا جاسکے۔25ستمبرسی2اکتوبر تک جاری رہنے والی اس 9روزہ تقریبات میںعوام نے بھرپور دلچسپی لی۔
(جاری ہے)
اس تقریب میںسعودیہ کی شرکت سعودی وژن2030کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے دنیا کو مملکت تک پہنچانے کے اپنے وسیع تر مقاصد کے طور پر تھی ۔سعودیہ نے اس تقریب میںاپنی عالمی معیار کی پراڈکٹس اور سروسز کے ساتھ ان منفرد تجربات اور مواقعوں کو اجاگر کیا جوسعودی عرب اپنے بین الاقوامی مہمانوںکو پیش کرتا ہے ۔
سعودیہ کے چیف کمرشل آفیسر اروید وون زر موہیلن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس شاندار سعودی تقریب میںشرکت اورسعودی ٹریول اتھارٹی اور سعودی وژن2030کا حصہ بننا ہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات تھی ۔اس تقریب نے ہمیںبین الاقوامی شرکاء کے ساتھ گھل ملنے اور اپنی اعلیٰ و معیاری پراڈکٹس اور سروسز کی نمائش کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ۔