زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا: محمد اورنگزیب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی جنوری میں کی جائے گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک بجلی منصوبوں کے قرض کی ری پروفائلنگ پر مثبت بات چل رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سی پیک بجلی منصوبوں کی ری پروفائلنگ کے لئے معاہدے ہو جائیں۔
وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی مکمل خود مختاری کا حامی ہوں، صوبوں کے ساتھ نیشنل فنانس پیکٹ پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner