عامر جمال کی کیپ پر "804" کی تحریر، تصویر وائرل ہو گئی ... پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیسٹ آل راونڈر کی کیپ پر تحریر "804" کو کیمرے کی آنکھ نے ... مزید

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیسٹ آل راونڈر کی کیپ پر تحریر "804" کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 اکتوبر 2024 00:53

عامر جمال کی کیپ پر
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اکتوبر 2024ء ) عامر جمال کی کیپ پر "804" کی تحریر، تصویر وائرل ہو گئی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیسٹ آل راونڈر کی کیپ پر تحریر "804" کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیسٹ آل راونڈر عامر جمال کا ایک عمل سوشل میڈیا پر باعث بحث بن گیا۔ عامر جمال کی جانب سے پہنی جانے والی کیپ پر "804" لکھے جانے کا انکشاف ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر جمال کی کیپ پر لکھی "804" کی تحریر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لی، جس کے بعد ان کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بانی عمران خان کو "قیدی نمبر 804" کہہ کر پکارا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد کی جانب سے بھی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عمران خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا گیا تھا۔ اب عامر جمال کی جانب سے اپنی کیپ پر "804" کا نمبر تحریر کروائے جانے پر شائقین کرکٹ کو خدشہ ہے کہ کہیں انہیں اپنے اس اقدام پر کسی قسم کی کاروائی کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ماضی میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی سرعام حمایت کرتے رہے ہیں۔ قومی کرکٹرز بطور کرکٹر عمران خان کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کو 1992 کا عالمی کپ جتوانے والے عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے کامیاب کپتان اور کرکٹر مانا جاتا ہے۔ ناصرف قومی کرکٹرز بلکہ پاکستان کے شائقین کرکٹ بھی عمران خان کو بطور کرکٹرز اپنا ہیرو مانتی ہے۔

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner