ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے: وزیر اعلیٰ کا عالمی یومِ ذہنی صحت پر پیغام

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ ذہنی صحت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی سکون اور مثبت خیالات متوازن زندگی کی بنیاد ہیں۔ ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے معاشرتی بے حسی کی بجائے توجہ اور محبت کے حقدار ہیں۔ ذہنی صحت ہی سکونِ دل کی کلید ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بد قسمتی سے ذہنی صحت کے عوامل کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ذہنی مسائل کو سنجیدہ نہ لینے سے لوگ خاموشی سے تکلیف سہتے ہیں۔ذہنی بیماری کاعلاج جسمانی بیماری کی طرح ضروری امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ذہنی صحت کے لیے درکار سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں، ان کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں۔ ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner