اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) ملکی معیشت میں بہتری کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ گذشتہ ماہ(ستمبر2024)کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 24فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2024میں گاڑیوں کی فروخت 10ہزار 297یونٹس تک پہنچ گئی ہے جبکہ ستمبر 2023میں 8ہزار 312گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
پاما کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 31.5فیصد اضافہ ہوا اوررواں مالی سال2024-25کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)میں گاڑیوں کی فروخت 27ہزار 585یونٹس پر پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2024کی پہلی سہ ماہی میں 20ہزار 983گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔متعلقہ عنوان :