تحفظ ناموس رسالت و امتناع قادیانیت آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،علماء کرام

Live Updates

جمعہ 11 اکتوبر 2024 14:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2024ء) سرگودھا کے علماء و مشائخ نے اسرائیلی جارحیت و بر بریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قادیانیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پرحکومت سے مطالبہ کیا کہ تحفظ ناموس رسالت و امتناع قادیانیت آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بناکر ملک سے مہنگائی ،سودی نظام، بلاجواز ٹیکسوں کے خاتمہ اورغیر شرعی قوانین کو تبدیل کر کے قرآن و سنت کے طابع نظام عدل وانصاف کا نفاذ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی صدرمفتی شاہد مسعود، چیئرمین حافظ وقاص قاسمی،جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیاء الحق، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،اتحاد العلمائ کے صدر مولانا عبداللہ سعید ہاشمی،چیف آرگنائزر قاضی نگاہ مصطفے،کنونئیر قاری عبدالوحید،جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطاء اللہ بندیالوی،عالم دین پروفیسر مولانافضل الحق بندیالوی، مولانا انعام اللہ جلالی،مفتی حیدر علی،جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست سید سبطین شاہ نقوی،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے صدر مولانا قاری احمد علی ندیم اور دیگر علمائ و مشائخ نے اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک میں قادیانیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر قرآن وسنت کے مطابق نظام شریعت کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر شرعی قوانین کو تبدیل کر کے ملک میں قرآن و سنت کے طابع نظام عدل وانصاف کے نفاذ، مہنگائی،سودی نظام اور ٹیکسوں کے خاتمہ کے ساتھ تحفظ ناموس رسالت اورامتناع قادیانیت آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ معاشرہ میں اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر توحید و سنت کے پرچار کے ساتھ غیر اسلامی رسومات کو ترک کر کے نونہالان وطن کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف راغب کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام کی سربلندی،ملک کی سلامتی،فلطسین و کشمیر کی آزادی اورامت مسلمہ و شہیدائ وطن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner