کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، نور محمد دمڑ، طور خان اتماخیل ، سردار مسعود لونی اور سردار غلام رسول عمرانی جمعہ کے روز دکی پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ شب دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے ورثاء سے ملاقات کی ، احتجاج کرنے والے افراد سے مذاکرات کئےاور طے پایا کہ صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کو فی کس 15 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے گی شدید زخمی کو 5 لاکھ روپے اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا، کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ، ا س موقع پر شہید مزدوروں کی مغفرت کے لئے دعا اورفاتحہ خوانی کی گئی ۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
متعلقہ عنوان :