عوام کے پسندیدہ سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز ... خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برف کی سفید چادر اوڑھ لی

خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برف کی سفید چادر اوڑھ لی

muhammad ali محمد علی اتوار 24 نومبر 2024 00:09

عوام کے پسندیدہ سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2024ء) عوام کے پسندیدہ سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی نئی لہر کی آمد ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آزاد کشمیر کی وادیِ نیلم میں برف باری شروع ہو گئی۔ سیاحت کیلئے مشہور خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ریجن کے شمالی علاقوں کاغان اور ناران کی وادیوں میں بھی برف باری کا آغاز ہو گا۔ جبکہ گلگت بلتستان کے بھی کئی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود/سرد رہا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قے سموگ / دُھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم مظفر آباد میں 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کوریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت، لہہ منفی06 ،اسکردو منفی 04 اور گوپس میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
                                                                 

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner