ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات ... رات کے 12 بجے کے بعد پاکستان سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر پیغام رسانی کی ایپلی کیشنز ... مزید

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2024ء) ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق رات کے 12 بجے کے بعد پاکستان سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر پیغام رسانی کی ایپلی کیشنز کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز میں تعطل کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے انٹرنیٹ سروسز بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعوٰی کیا گیا کہ تحریک اںصاف کے احتجاج کی کال کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی وضاحت سامنے آئی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلیے اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کردیے گئے ہیں۔ لاہور کو بھی چاروں اطراف سے آمد و رفت کیلئے بند کر دیا ہے۔ جبکہ ملک بھر کی موٹرویز کو بھی ایک ساتھ بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس تمام صورتحال کے باوجود حریک انصاف کی قیادت نے کل ہر صورت اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner