کلائمٹ آپٹکس پروگرام ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،مریم جواد

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2024ء) پائیدار سماجی ترقیاتی تنظیم (ایس ایس ڈی او)نے پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کلائمٹ آپٹکس اقدام کے ذریعے اپنی کوششوں کو مزید وسعت دی ہے۔ یہ پلیٹ فارم موسمیاتی مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کے لیے نوجوانوں کی شرکت، پالیسی اور تحقیق پر مرکوز ہے۔ کلائمٹ آپٹکس پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کےاعتبار سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے ۔ایس ایس ڈی او کا کلائمٹ آپٹکس اقدام نوجوانوں اور کمیونٹیز کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے تاکہ پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جا سکے اور بامعنی پالیسی تبدیلی کی وکالت کی جا سکے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو موسمیاتی اثرات اور پائیدار طریقوں کے بارے میں شعور اجاگر کرناکلائمٹ آپٹکس اقدام کے کلیدی پہلوؤں میں شامل ہیں تاکہ موسمیاتی اور صحت کی پالیسیوں میں کمزور کمیونٹیز کو ترجیح دی جائے۔ایس ایس ڈی او کی جانب سے بات کرتے ہوئے کلائمٹ آپٹکس پروگرام کی ڈائریکٹر مریم جواد نے کہاکہ ہمارا مقصد مستحکم معاشرہ تشکیل دینا ہے جو موجودہ اور مستقبل کے ماحولیاتی چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکے،کلائمٹ آپٹکس حکومت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ اقدام ابتدائی انتباہی نظام کو بہتر بنانے، قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے اور کمیونٹیز کو وہ وسائل فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے جو انہیں پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے درکار ہیں۔ایس ایس ڈی او کا کلائمٹ آپٹکس اقدام پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد میں صف اول میں ہے۔مزید معلومات کے لیے، www.climateoptics.org وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner