آئی جی پنجاب کا ٹریفک حادثہ میں سب انسپکٹر علی عباس کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگ سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایس ایچ او کانڈیوال سب انسپکٹر علی عباس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاں بحق افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سب انسپکٹر علی عباس کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، محکمہ پولیس علی عباس کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ موجود رہے گا، انہوں نے ڈی پی او جھنگ کو سب انسپکٹر کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے اور ہر ممکن معاونت کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner