اٹک پولیس کی کارروائی، تین ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

اتوار 13 اکتوبر 2024 16:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2024ء) اٹک پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔تھانہ اٹک خورد پولیس کی ٹیم نے خالد محمودسکنہ گوجرانوالہ کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کرنے پر مذکورہ سے پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب روند برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے آصف علی سے دوران چیکنگ اسلحہ ناجائز پسٹل معہ 6 ضرب روند برآمد کر لیے۔ ایک اور کارروائی میں تھانہ صدر اٹک پولیس نے دوران گشت جابر شفیق ساکن برہان کی تلاشی لینے پر غیر قانونی پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب روند برآمد کرکے اٹک پولیس نےملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے حوالات بند کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner