لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن حکام کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرلیا۔پی ایچ ایف صدر کے نام لکھے جانے والے خط میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے تمام اکاونٹس کی اسٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے محض ایک صفحے پر اخراجات کی تفصیلات بھجوائی تھیں۔خط کے مندر جانات کے مطابق اخراجات کی تمام رسیدیں اور دوسرے ثبوت مانگے گئے ہیں، ائیر ٹکٹس کی بھی تفصیلات پی ایس بی سے شیئر نہیں کی گئیں۔پی ایچ ایف نے ابھی تک پولینڈ اور اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹس میں پرائیوٹ اسپانسرشپ ملنے یا نہ ملنے کے باریمیں بھی کچھ نہیں بتایا، یہ بھی ثبوت نہیں دیا کہ میزبان ممالک کی جانب سے قیام وطعام نہیں دیا گیا۔پی ایچ ایف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فنانشل رولز میں ترامیم کی تجاویز بنانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی نامزد کرے اور آئندہ تمام خط وکتابت صرف صدر کے دستخط ہی کی جائے۔