ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاہین آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا ... ’ٹیم پاکستان کے لیے نیک تمنائیں جو ایک مضبوط واپسی کے لیے محنت کررہی ہے، ہم سب ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں‘ ... مزید

’ٹیم پاکستان کے لیے نیک تمنائیں جو ایک مضبوط واپسی کے لیے محنت کررہی ہے، ہم سب ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں‘ : پیسر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 اکتوبر 2024 14:00

ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاہین آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2024ء ) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ٹیم پاکستان کے لیے نیک تمنائیں جو ایک مضبوط واپسی کے لیے محنت کررہی ہے، ہم سب ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔‘ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے گزشتہ روز 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد اور نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، عامرجمال، محمد ہریرہ، محمدرضوان، نعمان علی اور صائم ایوب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی اور ساجد خان بھی قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ سلمان علی آغا، نعمان علی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔ چاروں بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے بعد حسیب اللہ، مہران ممتاز، کامران غلام، فاسٹ بولر محمد علی، اور آف اسپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ نعمان علی اور زاہد محمود جو کہ ابتدائی طور پر اصل اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن بعد میں انہیں ریلیز کردیا گیا تھا انہیں بھی 16 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہوگا۔ انگلینڈ کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner