پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2024ء) پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس فہیم ولی نے کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو 8 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
وکیل درخواست گزار کے مطابق عالیہ حمزہ اور صنم جاوید پر متعدد مقدمات درج ہیں، متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوان :