سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے اراکین قومی اسمبلی کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات

ہفتہ 29 جون 2024 13:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2024ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب میں یونیورسٹی کے قیام کے کے لئے اراکین قومی اسمبلی نے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کر کے انہیں علاقائی طلبہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجہی علاقہ میں یونیورسٹی کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے اراکین قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان اور ایم این اے حلقہ این اے 88 خوشاب انجینئر گل اصغر خان بگھور نے چیئرمین ہائر ایجوکیشنل کمیشن HEC پروفیسر ڈاکٹر مختیار سے ملاقات کر کے انہیں علاقائی طلبہ کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری کوشش خوشاب میں یونیورسٹی کا قیام ہے۔

ملاقات سے واپسی پر اراکین اسمبلی نے کہا کہ بہت جلد خوشاب کو یونیورسٹی کی خوشخبری سنائیں گے۔ ضلع خوشاب میں یونیورسٹی کا قیام ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے تاکہ ضلع کے نوجوان تعلیمی میدان میں دشواری سے نجات پا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner