کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت لیویز آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا۔لیویز آفیسرز نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے ایریاز کے بابت کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس علاقے میں امن و امان کا مسئلہ ہوا تو وہاں کے متعلقہ آفیسرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنگلات کے کٹائو اور جنگلی حیات کے شکار پر پابندی ہے جس ایریا میں جنگلی حیات کا شکار یا درختوں کی کٹائی کی گئی تو انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،اسی طرح ون ویلنگ و ریسنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جس ایریا میں ون ویلنگ ،ریسنگ ،ہلڑبازی کی گئی اس ایریا کے انچارج کے خلاف کاروائی کریں گے جبکہ منشیات کی مکمل روک تھام کی جائے جہاں بھی منشیات فروش ،منشیات سمگلر اور انکے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع ملے تو فوراً کارروائی عمل میں لائی جائے۔متعلقہ عنوان :