لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب نے کامران غلام کیساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن بہتر کی اور دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے 77 رنز بنائے سعود شکیل بھی 4 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ ڈیبیو میں سنچری سکور کرنے والے کامران غلام 118 رنز بنا کر شعیب بشیر کا شکار بنے۔ محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس اور شعیب بشیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی