چاہت فتح علی خان کےنئے گانے نے معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا کی بھی ''توبہ توبہ،، کرا دی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کے ’توبہ توبہ‘ گانے پر بھارتی گلوکار کرن اوجلا بھی چپ نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے ’بدوبدی‘ مقبول ہونے کے بعد وکی کوشل کی فلم کا گانا ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ گنگنایا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ کرن اوجلا اور وکی کوشل “رو رہے ہوں گے” جب انہوں نے چاہت کا یہ نیا ورژن سنا ہوگا۔ جبکہ دوسرے مداحوں نے کہا کہ وکی کوشل کو اس ریمکس پر مزاحیہ انداز میں ڈانس کرنا چاہیے۔

تاہم اب گلوکار کرن اوجلا نے بھی چاہت فتح کے گانے پر خاموشی توڑی دی ہے۔کرن اوجلا نے چاہت فتح علی خان کے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ انکل نہ کرو پلیز۔‘

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner