خضدارتا کچلاک قومی شاہراہ کی دو روئیہ منصوبے کے سلسلے میں کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کانیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے اہم اجلاس

بدھ 16 اکتوبر 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) خضدارتا کچلاک قومی شاہراہ کی دو رویہ منصوبے کے سلسلے میں کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے اہم اجلاس این ایچ اے حکام نے کمشنر قلات ڈویژن کو کام کی رفتار اور معیار سے متعلق بریفنگ دی اور درپیش مسائل و مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی پروجیکٹ ڈائریکٹر سیکشن (ون ) محمد ریاض پروجیکٹ ڈائریکٹر سیکشن تھری کاشف علی پروجیکٹ ڈائریکٹر سیکشن ٹو ضیاء الدین ریزیڈینشل انجنیئر عبد الخالق آر ای ایس ای سی ٹو عقیل احمد قاضی آر ای ایس ای سی تھری سید رضوان شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ لیگل این ایچ اے عبدالمنان سپرننڈنٹ کمشنر آفس عبد الصمد مینگل سپرننڈنٹ کمشنر آفس محمد حیات و دیگر شریک تھے کمشنر قلات ڈویژن نے نیشنل ہائی وے حکام کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس میں پروجیکٹ کو درپیش مالی و زمین سے متعلق مسائل اور سیکورٹی کی وجہ سے درپیش مسائل شامل تھے کمشنر قلات ڈویژن نے مذید کہاکہ وقتاً فوقتاً نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے ساتھ مسائل سے متعلق اجلاس کرتے رہیں گے اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے تعاون کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی اور ڈویڑنل انتظامیہ کی سرپرستی میں اس اھم قومی منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بہتر سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner