بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق معروف گلوکار لیام پین 31 برس کی عمر میں مداحوں سے بچھڑ گئے، نوجوان گلوکار کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو شدید غم میں مبتلا کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار لیام پین بیونس آئرس میں ہوٹل کے تیسرے فلور سے گر کر ہلاک ہوگئے۔بیونس آئرس پولیس کے مطابق لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے تھے۔
واضح رہے لیام پین نے سال 2010 میں دی ایکس فیکٹر پر قائم ہونے والے بینڈ گروپ کے حصے کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی ، جو دنیا کا ایک مشہور بینڈ اُبھر کر سامنے آیا۔