ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار رؤف حسن کو عدالت میں پیش کر دیا،ایف آئی اے کی جانب سے رؤف حسن و دیگر کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے رؤف حسن سمیت شریک 9 ملزمان کا مزید 3  روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے سنایا۔

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner