کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے اضافہ ہوا، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2لاکھ 77ہزار 900 روپے ہو گئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ سونے کی انٹرنیشنل قیمت 7 ڈالر بڑھ کر نئی عالمی قیمت 2682 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔