جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ درخواست پر نظرثانی کا معاملہ ،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نئی نظرثانی شدہ درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ درخواست پر نظرثانی کے معاملے پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نئی نظرثانی شدہ درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 63پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ، سی پی پی اے نے پہلے 2روپے 10پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا،سی پی پی اے  کے مطابق جون میں پانی سے 35.13فیصد مقامی کوئلے سے 11.06فیصد بجلی پیدا کی گئی،فرنس آئل سے 1.95فیصد مقامی گیس سے 8.66فیصد بجلی پیدا کی گئی،جون میں درآمدی ایل این جی سے 18.10فیصد بجلی پیدا کی گئی ،جون میں جوہری ایندھن سے 14.85فیصد بجلی پیدا کی گئی،درخواست کی سماعت 31جولائی کو ہوگی ۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner