اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹریک پرلانےکیلئے جو اقدامات ضروری ہیں وہ کیےجائیں گے ، آئینی ترمیم آسانی سے منظور ہو جائے گی،آئینی ترمیم کیلئےنمبراورنمبری پورےہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم منظور ہوجائے گی،لوگ اپنا چورن بیچ چکے ہیں، لوگوں کا ہاضمہ بھی ٹھیک ہوچکا ہے،ملک کی بہتری کیلئے26ویں ترمیم پاس ہونےجارہی ہے،عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے،ہم صرف احترام کریں گےآگےاورپیچھےکچھ نہیں کرسکتے۔سینیٹرفیصل واوڈا نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی مسئلہ نہیں، ترمیم آسانی سے منظور ہو جائے گی،نمبر بھی پورے ہیں اور نمبری بھی پورےہیں،آپ لوگ بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں میں نے کہاتھا21تاریخ کومیری سالگرہ ہےاس سےپہلےسب کچھ ہوجائےگا۔