ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2024ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق کی ریونیو سٹاف سےمیٹنگ ہوئی، جس میں ریونیو کے معاملات زیر بحث آئے۔ انہوں نے ریونیو سٹاف کو تمام التوامعاملات جلد ز جلد کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔
(جاری ہے)
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق غازی بازار بھی گئیں جہاں انہوں نے شہر میں فروٹ و سبزی کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعدد دکانوں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اورزائد قیمت پر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے پر جرمانےعائد کئے۔ انہوں نے سبزی و فروٹ سمیت دیگر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اشیاءخوردونوش ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کریں ۔