iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2024ء) سنی علماء کونسل بلو چستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے لئے کوئٹہ سے رائیونڈ کیلئے خصوصی ٹرین چلائی جائے تاکہ بلوچستان سے بابرکت تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جانے والے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آسکیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رائیونڈ میں تبلیغی ہونے جارہا ہے حکومت کو چاہئے کہ اس بابرکت اجتماع میں خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کو یقینی بناسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت دنیا کے کونے میں دین کا فیض پہنچانے میں مصروف عمل ہے جس سے لوگ دین دوستی کا ثبوت دیکر اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ممالک میں دعوت تبلیغ کے ذریعے اسلام کی سربلندی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سنی علماء کونسل دین اسلام کی سربلندی اور دین دوست جماعتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کے دیگر شہروں اور صوبوں سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے محکمہ ریلوے خصوصی ٹرینیں چلاتا ہے کوئٹہ سے رائیونڈ اجتماع میں لوگوں کو جانے کے لئے سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی ٹرین چلائی جائے تاکہ لوگوں کو سفری سہولیات میسر آسکیں۔
متعلقہ عنوان :