اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے پر وضاحت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 41اراکین نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔41اراکین نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی،الیکشن کمیشن ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں ہے۔پی ٹی آئی کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا؟بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں۔