اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2024ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 21 گداگروں کو گرفتار کر لیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر نے جی 10 اور جی 11 سے 9 بھکاری خواتین کو گرفتار کیا۔
(جاری ہے)
اے سی رورل نے تھانہ سہالہ کی حدود سے 10 بھکاری گرفتار کیے۔اے سی انڈسٹریل ایریا نے بھی 3 بھکاری تھانہ مارگلہ منتقل کر دئیے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 48 گھنٹوں میں 74 گداگر گرفتار کیے گئے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہر بھر میں مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،گداگروں کی اطلاع ملتے ہی فی الفور کاروائی کی جائے۔
متعلقہ عنوان :