اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما،سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے پی ٹی آئی کے کسی رکن پارلیمنٹ کو اغواء کرکے نہیں لایا گیا۔
(جاری ہے)
اتوار کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، اراکین اسمبلی کو اغواء کرنے کا بیانیہ بھی دم توڑ گیا ہے،پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے آئینی ترمیم کے لئے ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی کسی کو اغواء کرکے اس سے ووٹ ڈلوایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :