لاہور ہائیکورٹ ،نااہل،سزا یافتہ،نادہندہ امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 21 اکتوبر 2024 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے نااہل،سزا یافتہ،نادہندہ امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی،سوموار کو سماعت پر عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل218 پر عمل درآمد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے،2013 کے الیکشن میں لارجر بینچ بن گیا تھا تا کہ یہ درخواستیں ایک ہی بار نمٹائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner