چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

پیر 21 اکتوبر 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2024ء) چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12 اراکین پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ( ن) کی طرف سے خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر تارڑ ، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، سید نوید قمر، سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر گوہر علی خان ، سینیٹر علی ظفر اور صاحبزادہ حامد رضا ، ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا عنصر اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہونگے۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner