3ناکام شادیوں کے بعد برٹنی سپیئر نےاپنے آپ سےہی شادی کرلی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد خود سے ہی شادی کرلی۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے خود سے شادی کا اعلان کیا جب کہ ویڈیو میں ان کو سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہنے اور سر پر عروسی دوپٹہ  لیے دیکھا گیا۔

گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے‘۔

برٹنی سپیئر نے شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے  ہنی مون کیلئے  Turks and Caicos Islands روانگی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ برٹنی اسپیئر کی اس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں، 2004 میں  برٹنی نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی کی تھی۔

برٹنی کی پہلی شادی محض 55 گھنٹے ہی چل سکی تھی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جس  کے بعد انہوں نے کیون فیڈلائن سے شادی کی تھی، یہ شادی 3 سال تک چل سکی تھی۔

بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری مرتبہ  شادی کی تھی تاہم  شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner