د*سندھ فوڈ اتھارٹی کی حیدرآباد اور کورنگی میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں ... ٓحیدرآباد سے 12 ہزار کلو سے زائد خراب مسالے برآمد، کورنگی سے 2000 کلو سویابین پروٹین برآمد

ٓحیدرآباد سے 12 ہزار کلو سے زائد خراب مسالے برآمد، کورنگی سے 2000 کلو سویابین پروٹین برآمد

بدھ 23 اکتوبر 2024 22:30

۱کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2024ء) صوبائی وزیر خوراک جام خان شورو کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں کاروائیاں جاری۔ سندھ فوڈ اتھارٹی (SFA) نے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے معائنے کے دوران بڑی تعداد میں غیر معیاری غذائی مصنوعات ضبط کی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی نے حیدرآباد اور کورنگی میں کاروائیاں کیں، جن میں مضر صحت مصالحے اور زائد المیعاد خام مال ضبط کیا گیا۔حیدرآباد میں، ویجلنس ٹیم نے ایک مقامی مصالحہ چکی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 12 ہزار کلو سے زائد ناقص معیار کے مصالحے، جن میں 200 تھیلے خراب دھنیا چھلکا اور 100 تھیلے ناقص ثابت مرچ چھلکا شامل تھے، ضبط کیے گئے۔ غذائی معیارات کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث چکی کے مالکان پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور چکی کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ویجلنس ٹیم، جس کی قیادت انچارج علی اصغر کر رہے تھے اور جس میں ایمان فاطمہ، راج کمار، اویس لاکھیر، بختاور جوکھیو اور فہد کبورو شامل تھے، نے تمام ضبط شدہ مواد کو فوری طور پر تلف کیا۔ایک اور کاروائی کے دوران، کورنگی میں SFA کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد بلوچ کی سربراہی میں کورنگی کریک میں واقع ایک ساس اور کنڈیمینٹس بنانے والی فیکٹری کا جامع معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں غلط لیبلنگ اور زائد المیعاد خام مال کا استعمال شامل تھا۔ پروڈکٹ لیبلز پر غلط طور پر ہیزل نٹس کا ذکر کیا گیا تھا، جبکہ ٹماٹر کے پیسٹ کی جگہ ٹماٹر پلپ استعمال کی جا رہی تھی۔ ٹیم نے 2000 کلو سویابین پروٹین، زائد المیعاد اشیائ ، جیسے 1,000 کلوگرام اسٹارچ، 28.8 کلوگرام ہری مرچ ساس اور دیگر زائد المیعاد اشیائ دریافت کیں۔ ان خلاف ورزیوں کے جواب میں، SFA نے فیکٹری کو بہتری کے نوٹس جاری کیا، جس میں لیبلنگ کی غلطیوں کو درست کرنے اور زائد المیعاد مواد کو محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے تلف کرنے کی ہدایات کی اور فیکٹری پر سخت جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کامیاب کاروائیوں پر کہا کہ یہ کارروائیاں سندھ فوڈ اتھارٹی کی عوام کو مضر صحت غذائی مصنوعات سے بچانے اور صوبے میں اعلیٰ معیار کی غذائی اشیائ کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner