کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے تمام افسران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو کی وبا کو جڑ سے ختم کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے آفیسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
(جاری ہے)
اجلاس میں محکمہ صحت سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور ان کے نمائندگان موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے حوالے سے سخت اقدامات کئےجا رہے ہیں ،سیکیورٹی سمیت ٹرانزٹ پوائنٹس پر عملہ تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر بھی لازم ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ان کے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔متعلقہ عنوان :