پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی کی اہلیہ بشری بی بی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔
24 نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اؤل بشریٰ بی بی کی وزیراعلی ہاؤس پشاور آمد ہوئی، وزیراعلی ہاؤس میں علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے وقت کئی اراکین اسمبلی کو باہر جانے کا کہا گیا، ملاقات میں پارٹی کے بعض مرکزی رہنماء موجود تھے۔وزیراعلی نے بشری بی بی کی خیریت دریافت کی، وزیراعلیٰ اور بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران سے متعلق بھی بات چیت کی۔