پاکستان کا31ویں ینگلنگ ایگریکلچرل ہائی ٹیک ایکسپو میں پویلین کا افتتاح

ہفتہ 26 اکتوبر 2024 23:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2024ء) 31 ویں ینگلنگ ایگریکلچرل ہائی ٹیک ایکسپو، نئی کوالٹی پروڈکٹو فورسز، زراعت کے لیے ایک نیا مستقبل کی تھیم یانگلنگ، شانسی میں شروع ہوئی جو پانچ دن تک جاری رہے گی۔اس سال مہمان ملک کے طور پر اعزاز پانے والے پاکستان نےہفتہ کی صبح اپنے پویلین کی افتتاحی تقریب منعقد کی۔چائنا اکنامک نیٹ رپورٹ کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور شانزی کے نائب گورنر ڈو جنگلی نے مشترکہ طور پر ربن کاٹنے کی تقریب کی صدارت کی۔ دیگر معزز شرکاء میں یاؤ ہونگجوان شانزی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل، ہی لنگ ڈپٹی پارٹی سیکرٹری اور ینگلنگ ڈیموسٹریشن زون کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر؛ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین غلام علی اور وو کانگ کونگ صوبائی حکومت کے سیکرٹری جنرل جنہوں نے تقریب کے میزبان کے طور پر فرائض سرانجام دیے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دوران چین میں پاکستان کےسفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ جون میں وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران ہم نے پاکستان کی متعلقہ ایجنسیوں اور ینگ لنگ اور شانزی صوبے کے شعبوں کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع پر کافی بات چیت کی۔

تب سےتمام جماعتوں نے ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے تندہی سے کام کیا ہے۔ 31ویں ایگریکلچرل ہائی ٹیک ایکسپو کے لیے یانگلنگ میں ہماری واپسی ہمارے دوطرفہ تعاون کی مضبوطی کو مزید واضح کرتی ہے۔زراعت پاکستان کی معیشت کا سنگ بنیاد ہےجو کہ ہماری جی ڈی پی کا 20 فیصد سے زیادہ ہے اور ہمارے قومی روزگار کے تقریباً 40 فیصد کو سہارا دیتی ہے۔ اس ایکسپو کے ذریعے ہم ینگلنگ ڈیموسٹریشن زون اور شانزی صوبے سے اہم تکنیکی شعبوں میں سیکھنےبشمول زرعی اختراع، سیکٹر کے اندر ہائی ٹیک ایپلی کیشنز، اعلیٰ پیداوار والے بیجوں کی کاشت، اور بہت کچھ کی خواہش رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہمارے لیے یہاں موجود ممتاز ماہرین کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک انمول موقع فراہم کرتا ہے۔پیداواری تبادلوں کو فروغ دینے کے لیےپاکستان پویلین نے پاکستان میں زرعی سرمایہ کاری اور ترقی میں نمایاں کامیابیوں کے ساتھ چینی کاروباری اداروں کی نمائش کے لیے ایک مخصوص نمائشی جگہ قائم کی ہے۔ یہ نمائش کمپنی کے نمائندوں، ممکنہ ساتھیوں اور زرعی ماہرین کے درمیان بامعنی مکالمے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner