وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا اسماعیلی ریجنل کونسل کا دورہ

اتوار 27 اکتوبر 2024 14:10

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2024ء) وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا گلگت میں اسماعیلی ریجنل کونسل کا دورہ کیا،جہاں پر خطے میں امن و ہم آہنگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے علاقاے میں ترقی، سماجی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔دورے کے دوران، وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے کمیونٹی رہنماؤں اور کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور بین المذاہب مکالمے، سماجی یکجہتی، اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے کی فلاح و بہبود میں اسماعیلی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور معاشرتی تعاون کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے عزم کو اجاگر کیا تاکہ ترقی کے ثمرات عام عوام تک پہنچ سکیں۔ شبیر احمد عثمانی نے مزید کہا، "گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ اتحاد اور ترقی کی مثال رہے ہیں،حکومت ایسے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے جو خطے میں امن اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دیں۔اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندوں نے وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے دورے کا خیرمقدم کیا اور حکومت کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، اور ہنر کی ترقی کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ دورہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مختلف طبقات اور اداروں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے،ایک جامع اور خوشحال معاشرہ تشکیل دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner