اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صارفین سے بجلی کے بلوں میں کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 9 کھرب 79ارب سے زائد وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں جس کے مطابق آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کیے۔چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب ،ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120 ارب 37 کروڑ وصول کئے،کوئلہ سے چلنے والی 8 آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب ،گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے وصول کیے۔اسی طرح پن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے اورفرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کیے۔