اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے پاکستان کو ادھار تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کو بریفنگ میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے بتایاکہ پاکستان کا رواں سال سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کروانے کا پلان ہے جبکہ سعودی عرب نے خام تیل دوبارہ ادھار پر فراہم کرنے کی حامی نہیں بھری۔انہوں نے بتایاکہ اقتصادی امورحکام عرب کوآرڈی نیشن گروپ اور قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ سے فنڈنگ کیلئے رابطے میں ہیں، رواں مالی سال چین اورسعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا جبکہ رواں مالی سال دیامربھاشا ڈیم کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ کا انتظام ہو جائے گا۔سیکرٹری اکنامک افیئر کا کہنا تھاکہ مجموعی طور پررواں مالی سال پاکستان کو 20.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، رواں مالی سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 50 کروڑڈالر ادھارآئل اینڈکموڈیٹی کیلئےملیں گے تاہم سعودی عرب نے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حامی نہیں بھری۔