180یوم میں 10ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ قائم

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ180یوم میں 10ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی ایک ریکارڈہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز  کے فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر بیٹھے ادویات کی فراہمی جاری ہے-پنجاب بھر میں 10ہزار سے زائد مریضوں کو میڈیسن کی فری ہوم ڈیلیوری ہوگئی ہے-

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہیپاٹائٹس کے 5700 سے زائد مریضوں کو فری میڈیسن فراہم کی گئیں جبکہ ٹی بی کے 4200سے زائد مریضوں کوگھر بیٹھے ادویات موصول ہوئیں -مئی کے پہلے ہفتے شروع ہونے والا فری میڈیسن پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ میڈیسن فری ہوم ڈیلیوری سے مریضوں کو ہسپتال آنے جانے کی صعوبت سے نجات مل گئی ہے۔ میڈیسن ہوم ڈیلیوری سے ہسپتالوں میں بھی رش میں کمی آرہی ہے۔عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن) کا منشور ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner