16 نومبر ، 2024
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری، جب بابر اعظم 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 15 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان محمد رضوان تھے جو 26 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد نائب کپتان سلمان علی آغا بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تھا، تاہم حارث رؤف نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔
پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، یہ وکٹ سفیان مقیم کے حصے میں آئی جبکہ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز گری، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کا شکار بنے۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 رنز پر گری، حارث رؤف نے ٹم ڈیوڈ 18 رنز پر کو آؤٹ کیا جبکہ ساتویں وکٹ 139 رنز پر گری، یہ وکٹ بھی حارث رؤف کے حصے میں آئی۔
آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 146 رنز پر گری، ایرن ہارڈی 28 رنزبنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ نویں وکٹ بھی 146 رنز پر گری، وہ بھی عباس آفریدی کے حصے میں آئی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسیب اللّٰہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم
آج کے میچ کے لیے محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-2 سے ہرایا تھا۔